فیصل آباد: کار کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر، ایک جاں بحق، پانچ شدید زخمی

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آبادچک نمبر 247 آر بی میانی میں کار نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، حادثے میں 37 سالہ پرویز جاں بحق ہوگیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ قمر شہزاد، 50 سالہ محمد قریش، 13 سالہ انیس خان، 13 سالہ ازل خان اور 7 سالہ عثمان خان شامل ہیں۔ قمر شہزاد اور محمد قریش کو کٹ لگنے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال، انیس خان کو فریکچر کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔13 سالہ ازل خان کو سر پر چوٹ جبکہ 7 سالہ عثمان خان کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اور الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے میں جاں بحق پرویز کی لاش پولیس کے حوالے کر دی گئی۔