شہناز کنول پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری مقرر

 لاہور(خصوصی رپورٹ )پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نیصدر لاہور نرگس خان کی مشاورت سے شہناز کنول کو جنرل سیکرٹری لاہور کاایڈیشنل چارچ دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہناز کنول پیپلز پارٹی کی متحرک رہنما ہیںبطور سیکرٹری انفارمیشن انہوں نے بہترین کام کیا ہے۔ اور اب ان کے بطور جنرل سیکرٹری کام کرنے سے پارٹی پنجاب میں مضبوط ہوگی۔ علاوہ ازیں پارٹی رہنما ئوں نرگس فیض ملک، ناصرہ شوکت ، پروین شیخ، عذرا شجاع و دیگر نے شہناز کنول کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔