سرمد تیمور سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات

پنجاب کے 7افسر تبدیل ،احمد شعیب کی خدمات ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد 
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے سات افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رئوف خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیاگیاجبکہ تقرری کے منتظر کریم بخش کو اے ڈی سی ملتان تعینات کردیا گیا،وہ ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن جہانگیر احمد خان کو ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان تعینات کرکے اے ڈی سی جی قدسیہ نواز سے ڈی جی پی ایچ اے کا اضافی چارج واپس لیلیا گیا۔محمد سرمد تیمور کو سیکرٹری پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات کردیا گیا،احمد شعیب کی خدمات ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد کردی گئیں۔اے ڈی سی سی فیصل آباد مصور احمد خان ٹریننگ پر جائیں گے،اے ڈی سی سی فیصل آباد مصور احمد خان کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ہدایت کر دی گئی۔