صلوت سعید سیکرٹری انوائرمینٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات،متعدد افسروں کی تبادلے

لاہور(پبلک نیوز) سیکرٹری آرکائیوز ڈیپارٹمنٹ پنجاب صلوت سعید کو سیکرٹری انوائرمینٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فرخ نوید کو سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا،غلام فرید کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا،کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت۔سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب آصف طفیل کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب رفاقت علی کو سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب تعینات کر دیا گیا،مسعود نعمان کو سیکرٹری امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔