کیش وین میں آتشزدگی سے خوف و ہراس

 لاہور(کرائم رپورٹر)لارنس روڈ پر ایک کیش وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیاابتدائی معلومات کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے باعث صورتحال کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیاآگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔