چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)بینک کی کیش وین کا ٹائر کھل کر پولیس اہلکاروں سے جاٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ نواحی گا ئوں چک نمبر 110 بارہ ایل کے قریب پولیس کی سرکاری گاڑی کے پاس کھڑے پولیس اہلکارشہریوں کی گاڑیوں کی چیکنگ کررہے تھے، اسی دوران قریب سے گزرتی بینک کی کیش وین کا ٹائر کھل کر اے ایس آئی خادم علی اور دو کانسٹیبلوں کامران اور علی جمشید سے ٹکرا گیا جس سے تینوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔، جنہیں ہسپتال داخل کرادیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک ہے۔