کوئی بھی ٹیم یا سیکٹر انچارج مقررہ اوقات سے ہرگز لیٹ نہیں ہوگا: ایس پی ارسلان
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن ہیڈکوارٹرز والٹن میں ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کی ڈویڑنل سپروائزری آفیسرز اور محرران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق میٹنگ کا ایجنڈا محرم الحرام سکیورٹی،صوبائی دارالحکومت میں کرائم کی روک تھام ہے محرم الحرام کے حوالہ سے سکیورٹی پلان کی تکمیل بارے ہدایات دی گئیں ڈولفن ٹیموں کی کارکردگی کے حوالہ سیکٹروائز جانچ پڑتال کی گئی ڈولفن ٹیموں کی مانیٹرنگ اور بروقت ڈیوٹی پر آ ئوٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق کوئی بھی ٹیم یا سیکٹر انچارج مقررہ اوقات سے ہرگز لیٹ نہیں ہوگاہفتہ وار ریسٹ کے حوالہ سے مروجہ پلان پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت دیجرائم کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت و شاہراہوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت دی