محرم الحرام کے لیے سکیورٹی پلان فائنل

 لاہور سمیت صوبہ بھر میں2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے محرم الحرام کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی کیلئے پہلے سے بہتر اور جامع سٹریٹیجی مرتب کی گئی ہے۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس اور9 ہزار 200 سے زائد عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔عشرہ محرم الحرام میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔مجالس سکیورٹی پر 53 ہزار سے زائد جبکہ عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات میں 38 ہزار رضا کار معاونت فراہم کریں گے۔سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ اور پیرو سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔