ملزم نجی بینک کامنیجر ،شہری فہدسے دھوکہ دہی سے نقدی وچیکس حاصل کئے
ملزم کو سزا دلوانے کو یقینی بنایا جائے گا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا
لاہور (کرائم رپورٹر)موچی گیٹ کے علاقے میں کاروباری شہری محمد فہد الیاس سے 11 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کا معمہ حل ہو گیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے بر آمد ہونے والی رقم مالک کے سپرد کر دی ہے۔انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ اور رنگ محل پولیس ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزم سے شہری کی ہتھیائی گئی نقدی اور چیکس سمیت 11 کروڑ روپے سے زائد رقم بر آمد کی۔پولیس کے مطابق ملزم ایک نجی بینک کا منیجر ہے، جس نے دھوکہ دہی کے ذریعے شہری محمد فہد الیاس سے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے منگوائے جبکہ 6 کروڑ 85 لاکھ روپے کے چیکس بھی حاصل کیے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے بر آمد شدہ مال مسروقہ مدعی مقدمہ کے سپرد کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو سزا دلوانے کو یقینی بنایا جائے گا۔