پشاور(آئی این پی )پشاور میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے متعلق گرفتار نجی تعمیراتی کمپنی کے مالک کو احتساب عدالت نے مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو(نیب) کے حوالے کردیا۔احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان نے کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ملزم فاضل خان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا