ٹیلرنگ یونٹ کے مالک نے رقم کے مطالبے پر خاتون کو قتل کیا

 فرحت سلائی کڑھائی کا کام کرتی تھی ،پیسوں کے مطالبے پر آصف نے فائرنگ کردی 
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں 35 سالہ خاتون کے قتل کا معاملہ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ دو روز قبل 35 سالہ فرحت کو پیسوں کے مطالبے پر قتل کیا گیامقتولہ سلائی کڑھائی کا کام کرتی تھی مقتولہ آصف اقبال نامی شخص کے ٹیلرنگ یونٹ پر کام کرتی تھی،مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ آصف کے گھر پیسوں کا مطالبہ کرنے گئی ملزم نے پہلے مقتولہ کے ساتھ جھگڑا کیا اور بعد میں فائرنگ کر دی،پولیس نے مقتولہ کے قتل کا مقدمہ اسکے والد اشرف کی مدعیت میں درج کر رکھا ہے،پولیس نے ملزم کو مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔