طالبہ نے جوابی پرچے کے صفحات پھاڑ کر ساتھ لے جانے کی کوشش کی
لاہور(کرائم رپورٹر) امتحانی سینٹر کے عملے کو مبینہ دھمکیاں دینے اور امتحانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طالبہ اور اس کی والدہ کے خلاف تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا
پولیس کے مطابق مقدمہ سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صنم کے بیان پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ طالبہ ماہین نے امتحان کے دوران جوابی پرچے کے چھ سے سات صفحات پھاڑ کر اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے مطابق جب طالبہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی تو اس کی والدہ امتحانی سینٹر پہنچ گئیں اور عملے کو مبینہ طور پر دھمکیاں دیں۔مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کے تیسرے روز مذکورہ خاتون چند مردوں کے ہمراہ دوبارہ امتحانی سینٹر آئی، جہاں انہوں نے عملے کو دھمکیاں دیں اور ہراساں کیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔