حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا سرکلر روڈ پر میونسپل کمیٹی کی سیل شدہ دکانیں توڑ کر کھولنے، سرکاری عملے سے ہاتھا پائی، دھمکیاں دینے اور ریکارڈ پھاڑنے کے واقعے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انفورسمنٹ انسپکٹر وقار احمد کے مطابق عبدالوہاب، شرافت علی اور دیگر ساتھیوں نے 27 سیل شدہ دکانوں کے تالے توڑ دئیے۔ عملہ موقع پر پہنچا تو ملزموں نے جھگڑا کیا، عملے کے کپڑے پھاڑ دئیے، موبائل فون توڑ دیا اور سرکاری کاغذات چھین لیے۔ پولیس نے درخواست پر واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔