امتحانی عملے کو معاوضوں کی ادائیگیاں

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ نے میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ کے تمام امتحانی عملے کو معاوضوں کی ادائیگیاں کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار سے زائد عملے نے انٹر امتحان میں ڈیوٹیاں دی تھیں،امتحانات اپریل ،مئی میں منعقد ہوئے تھے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا ہے کہ لاہور انٹرمیڈیٹ کے نتائج 18 جولائی کو اعلان کیا تھا،لاہور بورڈ کیجانب سے 17 کروڑ چھیالیس لاکھ روپے کے فنڈز معاوضوں کی ادائیگی کیلئے جاری کردیئے گئے ہیں،معاوضوں کی جلد ادائیگی کیلئے تمام عملہ بینک اکاوآنٹ نمبر تعلیمی بورڈ کو فراہم کرے۔