لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور بورڈ میٹرک سیکنڈ اینول امتحان میں بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی ہوئی۔ امتحانی سنٹرزپر چیکنگ،نقل کرتی طالبہ اور جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ۔ہائی سکول رائے ونڈ سینٹر میں نقل کرنے پر ریحانہ علی کیخلاف یو ایم سی کیس درج کیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں اصل امیدوار محمد شاکرکی جگہ پیپر دینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا۔امیدوار محمد حماد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ، بوٹی مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے