بادامی باغ: فائرنگ سے شہری قتل

عبدالناہید خان کا تعلق شکر گڑھ سے تھا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ بادامی باغ کی حدود میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیاجس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاپولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالناہید خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیاپولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ سے تھا واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہیپولیس کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا