امریکہ، گاڑی آٹوپائلٹ موڈ میں بے قابو ، گھر میں جا گھسی، خاتون ہلاک

ڈرائیور مائیکل بٹلر نے دعوی کیا کہ حادثے کے وقت گاڑی کا آٹوپائلٹ نظام فعال تھا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹیسلا کی ایک گاڑی آٹوپائلٹ نظام پر بے قابو ہوکر گھر توڑ کر اندر داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں 76 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   کیٹی شہبر  میں ایک ٹیسلا ماڈل 3 سڑک سے بے قابو ہو کر ایک رہائشی مکان کی دیوار توڑتے ہوئے اندر داخل ہوگئی۔ گھر کے اندر موجود 76 سالہ مارتھا اویلا گاڑی کی زد میں آگئیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ڈرائیور مائیکل بٹلر نے دعوی کیا کہ حادثے کے وقت گاڑی کا آٹوپائلٹ نظام فعال تھا