خیبرپختونخوا میں 2 ارب 9 مئی پارٹ ٹو کیلئے استعمال کئے جائیں گے ‘جب بھی ملک کی ترقی ہورہی ہوتی ہے یہ فساد شروع کردیتے ہیں
تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے، کرم اورپارہ چنارکے حالات خراب ہیں اور وزیراعلی ستو پی کر سویا ہوا ہے: پریس کانفرنس
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی ایک دہشتگرد تنظیم ہے ۔ عوام کو دہشتگردوں کے ر حم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے‘ عمران خان کو لاشوں کی ضرورت ہے، بشری بی بی کو آگے کر کے فساد کی تیاری ہو رہی ہے، کے پی میں دو ارب روپے 9 مئی پارٹ ٹو کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔عظمی بخاری نے کہا پکی خبر ہے کہ 24 نومبر کو امن و امان خراب کرنے کیلئے افغانیوں اور یوتھ فورس کو اسلحہ دیا گیا ہے‘ کرم و پارہ چنار میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا لیکن گنڈاپور کا صرف احتجاج پر فوکس ہے، پارہ چنار میں فرقہ واریت پھیل رہی ہے مگر گنڈاپور بشری بی بی کو بٹھا کر فساد برپا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ علی گنڈاپور نے آئی جی کو بے کار کرکے خود سب کنٹرول لے لیے ہیں، جلتا ہوا کے پی نظر نہیں آ رہا وہاں تو آگ لگی ہوئی ہے، چالیس سے زائد لوگ مارے گئے لیکن گنڈاپور کو کوئی فکر نہیں۔ کیا علی امین گنڈاپورکوجلتا ہوا کے پی نظرنہیں آ رہا؟ خیبرپختون خوا میں ہر روز امن و امان کی صورت حال خراب ہوتی ہے۔ میں پوچھتی ہوں کہاں ہیں وزیراعلی علی امین گنڈا پور؟ اسلام آباد پرچڑھائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ کرم اورپارہ چنارکے حالات خراب ہیں اور وزیراعلی ستو پی کر سویا ہوا ہے۔ ایک صوبے کا وزیراعلی عام آدمی کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا نظر نہیں آتا، اس صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے اوراسے کچھ خیال ہی نہیں‘انہوں نے کہا کچھ دنوں میں بشری بی بی کابوریابسترگول ہوتادیکھ رہی ہوں