تیز رفتار کار دکان میں جا گھسی، 1 شہری جاں بحق

زد میں آکر امتیاز موقع پر چل بسا، تینوں کار سوار ملزم موقع سے فرار ہوگئے 
دیپالپور (خصوصی رپورٹ) حویلی لکھا گرلز ڈگری کالج کے سامنے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا کر دکان میں جا گھسی، زد میں آکر دکان میں موجود میں موجود ایک شہری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک اور شہری شدید زخمی ہو گیا، کار میں سوار تینوں افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت امتیاز الحق کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ، جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔