امریکہ، کار دیوار توڑ کر ریسٹورنٹ کے اندر جا گھسی

ہوسٹن(آئی  این پی ) امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ایک خوفناک حادثے میں دو فوڈ بلاگرز ریسٹورنٹ میں کھانے کا ریویو ریکارڈ کر رہے تھے کہ اچانک ایک کار شیشے کا دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوگئی ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق  کے مطابق سوشل میڈیا پر NinaUnrated کے نام سے مشہور نینا سانتیاگو اور ان کے ساتھی کانٹینٹ کریئیٹر پیٹرک بلیک ووڈ مقامی ریسٹورنٹ میں سالمن سلائیڈرز کھا رہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے۔ اسی دوران ایک ایس یو و ی  بے قابو ہو کر ریسٹورنٹ کی فرنٹ وال توڑ کر اندر داخل ہوگئی