اسرائیل نے جنگ بندی توڑی تو خاموش نہیں رہیں گے، حزب اللہ کی وارننگ

لبنان کی خودمختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،نائب سربراہ محمود قماطی
بیروت(آئی این پی ) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو اس کا جواب اسی انداز میں دیا جائے گا۔ایرانی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام یا جنگ بندی کی خلاف ورزی پر حزب اللہ بھرپور ردعمل دے گی۔محمود قماطی نے کہا کہ حزب اللہ اب ماضی کی صورتحال میں واپس نہیں جائے گی جب اسرائیلی فوج تقریبا روزانہ لبنان میں حملے کرتی تھی جبکہ حزب اللہ جنگ بندی کے احترام میں تحمل کا مظاہرہ کر رہی تھی