حزب اللہ اور اسرائیل جنگ بندی کے موقع سے فائدہ اٹھائیں: فرانس

فریقین اس بات کو یقینی بنائیں جس سے  اسرائیل اور لبنان کی سالمیت کو یقینی بنایا جاسکے
 پیرس(آئی این پی )فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان اور اسرائیلیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ میں سیز فائر تک پہنچنے کے لیے دستیاب موقع سے فائدہ اٹھائیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا  یہ ایک موقع ہے اور میں تمام فریقوں سے اس سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کے ذریعے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ اس معیار پر کام کرتے ہوئے جو اسرائیل کی سلامتی اور لبنانی سرزمین کی سالمیت کو یقینی بنانے کی اجازت دے۔