حزب اللہ حملے کو ظالمانہ اسرائیلی امریکی جارحیت سمجھتی ہے،سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا ٹیلی گرام پر پیغام
بیروت(آئی این پی)حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی جو اسے بہتر لگے گا۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے جانے والے پیغام میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اس تنازع میں غیرجانبدار نہیں ہے بل کہ اسے ظالمانہ اسرائیلی امریکی جارحیت سمجھتی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے خصوصی ایلچی برائے شام ٹوم براک نے حزب اللہ کو وارننگ دی تھی کہ وہ اس تنازع سے دور رہے۔