حزب اللہ سے جنگ بندی معاہدہ، نیتن یاہو کے حامی حکومت پر برس پڑے

شمالی اسرائیل سے بے گھر  80فیصد نے معاہدے کو غلط قرار د یا،37فیصد کی جنگ بندی معاہدے کی حمایت  
تل ابیب(آئی این پی)شمالی اسرائیل سے بے گھر ہونے والے 80 فیصد تعداد نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سے 13 ماہ سے جاری جھڑپیں روکنے کے حوالے سے کیے جانے والے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حامی بھی ان سے شدید خفا ہیں۔ حزب اللہ کے ساتھ ڈیل کے بعد کیے جانے والے سروے کے مطابق جنگ کے باعث شمالی اسرائیل سے بے گھر ہونے والے 80 فیصد تعداد جو نیتن یاہو کے حامی تھے، انہوں نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو غلط قرار دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر ملکی سطح پر بات کی جائے تو حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عوام کی رائے منقسم نظر آئی، 37 فیصد نے جنگ بندی معاہدے کی حمایت کی جبکہ 32 فیصد نے اسے غلط کہا اور 31 فیصد اس حوالے سے خاموش رہے۔