سندھ حکومت نے پبلک سروس کمیشن کی عمر اور امتحان میں شراکت کے مواقع بڑھادیے

کراچی(آئی این پی)سندھ کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِصدارت سی ایم ہاس میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات اور مشترکہ مسابقتی امتحان کے لیے عمرکی حد 30 سے بڑھا کر 33 سال کرنیکی منظوری دے دی۔سندھ کابینہ نے سی سی ای امتحان میں شرکت کے مواقع 3 سے بڑھاکر5 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سی سی ای 2026 کے لیے کامیابی کا کم ازکم معیار 40 فیصد سیکم کرکے 33 فیصد کرنیکی منظوری دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے ایک پرچے پر مشتمل امتحانات کے لیے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ متعارف کرانیکا فیصلہ بھی کیا ہے۔