پنجاب پبلک سروس کمیشن، مختلف محکموں کے امتحانی نتائج جاری

پی پی ایس سی کا جونیئر کلرک، اکاؤنٹنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور دیگر آسامیوں کے حتمی نتائج کا  نوٹیفکیشن 
لاہور (زیڈ این این)پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں میں جاری بھرتیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں فرح اکبر، محمد عدنان گجر، عدنان ظفر، محمد معاویہ صدیقی، محمد سلیم اور حافظ محمد آصف شامل ہیں۔ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 آسامی پر امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے