لاہور(آئی این پی)نئے مالی سال 2026-27 کا فنانس ایکٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو چکا ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں میں ٹیکس قوانین پر نظرثانی کی گئی ہے۔تاہم پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے انعامی رقم پر عائد ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔نئے فنانس ایکٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بھی پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔اسی طرح انعام جیتنے والے افراد کو گزشتہ مالی سال کی طرح ہی ٹیکس ادا کرنا ہوگا اور اس مد میں کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔