ریئل سٹیٹ سیکٹر کے لئے ایک بڑا ریلیف ہوگا‘نیشنل ہائوسنگ پالیسی کا ابتدائی مسودہ منظور
اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے ملک میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لئے اقدامات کرتے ہوئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2025کا ابتدائی مسودہ بھی منظور کرلیا۔جائیداد خریدنے بیچنے والے فائلرز اور نان فائلرز کے حوالے سے جولائی2024 میں متعارف کروائی گئی 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ڈیوٹی لاگو کی گئی تھی مگر اب دونوں کیٹیگریز سے اسے مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں استحکام،سرمایہ کاری میں اضافہ اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔ملک میں 10 ملین ہائوسنگ یونٹس کی کمی سے نمٹنے سفارشات بھی مرتب کرلی گئی، وزرات ہائوسنگ نے نیشنل ہائوسنگ پالیسی 2025 کا مسودہ منظور کرلیا۔ اہم مجوزہ اقدامات میں شہری منصوبہ بندی، نئے شہروں کی تعمیر نو، مائیکر و فنانسنگ، مقامی تعمیراتی مواد کا استعمال، زراعت کا تحفظ اور تعمیرات کے شعبے سے جڑی صنعتوں کا فروغ ہے۔