دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھی خیبرپختونخو ا کو اضافی ایک فیصد ملتا ہے، سی ٹی ڈی کی کارکردگی بھی بہتر نہیں بنائی
خیبرپختونخو ا کی عوام نے 3 بار مینڈیٹ دیا ، وہ عمران خان کی رہائی یا نعرے لگانے کیلئے نہیں دیا،وزیر مملکت
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے قانون انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا کو این ایف سی کی مد میں5.87ٹریلین روپے دے چکا ہے،یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ این ایف سی سے پیسے نہیں ملے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھی خیبرپختونخوا کو اضافی ایک فیصد ملتا ہے، کے پی حکومت نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی بھی بہتر نہیں بنائی۔ ا یک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ بولا جاتا ہے، سب سے بڑا جھوٹ کہ این ایف سی سے پیسے نہیں ملے، اور بہت سارے پیسے واجب الادا ہیں، وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے بقایاجات ادا نہیں کررہی، این ایف سی کی مد میں خیبرپختونخواکو وفاق 5.87ٹریلین روپے دے چکا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھی کے پی کواضافی ایک فیصد ملتا آرہا ہے، کے پی حکومت نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی بہتر بنانا تھی لیکن استعداد کار نہیں بڑھائی گئی۔وزیراعلی کے پی اپنی اسٹریٹ موومنٹ کیلئے کبھی لاہور اور کبھی کراچی گھوم رہے ہیں، عوام نے تین بار مینڈیٹ عمران خان کی رہائی ، نعرے لگانے اور گیت گانے کیلئے نہیں دیا،این ایف سی کی مد میں وزارت خزانہ ساری رقم ادا کردی ، کوئی رقم بقایانہیں رہتی ۔کے پی حکومت ضم اضلاع کا کلیم کررہی ہے، جس پر لمبی بحث ہوجائے گی۔وزیراعلی سہیل آفریدی کو دہشتگردی کے مشکل حالات میں اپنی عوام کے ساتھ ہونا چاہئے۔، پنجاب میں 144 کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوچکی ہیں، ہمارے دور میں 6 فیصد بے روزگاری تھی آج 22 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔اس طرح سے تو ملک نہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے سوال نہیں کیا کہ وزیرداخلہ امن وامان کیلئے ہوتا ہے یا کرکٹ کیلئے ؟ وزیرداخلہ بلوچستان اور پشاور کیوں نہیں جاتا؟ یہ ٹیمیں بیچتا اور خریدتا ہے، یہ کیا چکر ہے؟ وزیرداخلہ ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ وزیراعلی سہیل آفریدی صوبوں میں جارہا تو وزیراعظم بھی دس دس روز کے بیرون ملک کے دورے کرتے ہیں ، وہ کون سی سرمایہ کاری لے کرآرہے ہیں؟ ان کو بھی ملک کے اندر رہنا چاہئے، سہیل آفریدی اگر ملک میں جمہوریت کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشش کررہا ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟