اسرائیل کو امریکی اسلحے پر انحصار ختم کرنا ہوگا: وزیراعظم نیتن یاہو

 اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی ‘ حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جائیگا
تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے  اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے امریکی فوجی اسلحے پر انحصار کم کرنا ہوگا اور اپنے ہتھیاروں کا نظام خود تیار کرنا ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امریکی دوستوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو بہت سراہتا ہوں، لیکن ہمیں دوسروں پر انحصار سے آزاد ہونا ہوگا اور اپنا خودمختار اسلحہ سازی کا نظام قائم کرنا ہوگا۔نیتن یاہو نے کہا  اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی اور حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔