واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سینیٹ میں غزہ میں شہری ہلاکتوں کے ردِ عمل میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے پیش کی گئی 2 قراردادیں مسترد ہو گئیں، حالانکہ انہیں اس سال کے اوائل میں پیش کی گئی اسی نوعیت کی قراردادوں کے مقابلے میں زیادہ حمایت ملی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دونوں قراردادیں ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن اور ڈیموکریٹس کے حامی تصور کیے جانے والے سینیٹر برنی سینڈرز نے پیش کی تھیں