ملک میں 42لاکھ 26ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود

 منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1170.95 فٹ اور ذخیرہ 26 لاکھ 33 ہزار ہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک کے بڑے آبی ذخائر میں مجموعی طور پر 42 لاکھ 26 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1461.52 فٹ اور ذخیرہ 14 لاکھ 72 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1170.95 فٹ اور ذخیرہ 26 لاکھ 33 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 644.30 فٹ ہے اور ذخیرہ 1 لاکھ 21 ہزار  ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 12 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 53 ہزار 500 کیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار 200 کیوسک ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 100 کیوسک ہے۔ترجمان نے بتایا چشمہ بیراج میں پانی کی آمد1 لاکھ 97 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 70 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 900 کیوسک ہے۔