لاہور ( کرائم رپورٹر ) پبلک سروس کمیشن کے امتحانات جاری ہیں ، ممبران پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی مراکز کا دورہ کیااورانتظامات کاجائزہ لیا۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا،انتظامات کا جائزہ لیا۔ شعیب طارق وڑائچ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لاہور میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ممبران کو امتحانات کیلئے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔محکمہ معدنیات، محکمہ صحت، محکمہ آرکیالوجی، آرڈی اے اور محکمہ خزانہ کیلئے بھرتی کی جانی ہے۔