سیلاب:پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پھر ملتوی

ملتوی امتحان 20 اور 21 ستمبر کو امتحانی مرکز جوہر ٹا ئون لاہور میں لیے جائیں گے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نیسیلاب متاثرہ جنوبی پنجاب کے امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 13 اور 14 ستمبر کو ہونے والے انسپکٹر لیگل پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کے امتحانات کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا ، ملتوی کیے گئے امتحان 20 اور 21 ستمبر کو پی پی ایس سی امتحانی مرکز جوہر ٹا ئون لاہور میں لیے جائیں گے۔اس حوالے سے امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔خیال رہے 434 اسامیوں کے امتحانات لاہور میں منعقدہ ہونے تھے،جس میں 8 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنا تھی۔