لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر ، ڈپلومہ ان کامرس ،میٹرک ٹیک،میٹرک ووکیشنل دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے رزلٹ کااعلان کر دیا۔ امتحان میں 47556طلبا وطالبات نے شرکت کی، 14390 امیدوارکامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 30.26فیصد رہا۔رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔چیئرپرسن ٹیکنیکل بورڈ سارہ رشید ،کنٹرولر امتحانات عرفان قاسم ملک اور سیکرٹری بورڈ حفیظ چودھری نے کامیاب امیدواران کو مبارکباداور مختصر وقت میں رزلٹ کی شفاف اشاعت پر امتحانی و کمپیوٹر سیکشن عملے کو شاباش دی ہے۔