لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس منسٹریل کوٹا اور پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سروس کوٹا اور دیگر اسامیوں کے امتحانات ہوئے۔چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز اور سینئر ممبر مرزا سہیل عامر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔امتحانات 7 ڈویڑن میں ہو رہے ہیں۔