لیسکو کھلی کچہریوں میں 1295شکایات کا ازالہ

 لاہور (کرائم رپورٹر ) ریجن بھر کے لیسکو دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منعقد ہونیوالی کھلی کچہریوں میں مختلف نوعیت کی1295 شکایات موصول ہوئیں۔ ترجمان کے مطابق لیسکو حکام نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام شکایات کا ازالہ کردیا، کھلی کچہریوں کے دوران اوور بلنگ کی11، خراب میٹرز سے متعلق 11، بجلی بندش کی492، ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی5، نئے کنکشن سے متعلق42 جبکہ 734 دیگر نوعیت کی شکایات موصول ہوئیں۔