لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں تھانہ سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈویڑن میں تعینات تمام ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں کی جامع مساجد میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے۔ترجمان کے مطابق یہ کھلی کچہریاں ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کی ہدایت پر منعقد کی گئیں، جن کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنانا ہے۔ایس ایچ اوز نے شہریوں کی درخواستیں وصول کرتے ہوئے ان پر فوری قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے ہدایت کی کہ قانونی کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور کوئی بھی درخواست بلاوجہ زیر التوا نہ رکھی جائیانہوں نے مزید کہا کہ اختیارات سے تجاوز، دورانِ ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ تمام افسران شہریوں کو بروقت انصاف اور بہترین پولیسنگ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سن کر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔