ملک پور روڈ اور رنگ روڈ سروس لین سمیت مختلف علاقوں کا سرپرائز دورہ کیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیہ اور دیگر افسروں کے ہمراہ سجپال روڈ، ملک پور روڈ اور رنگ روڈ سروس لین سمیت مختلف علاقوں کا سرپرائز دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ناقص سیوریج اور صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو فوری بہتری کی ہدایت جاری کی۔