ڈی سی کا صفائی و سیوریج کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے تحصیل ماڈل ٹاؤن میں صفائی و سیوریج کی ناقص صورتحال پر  اظہار برہمی  کیا ہے۔ انہوں نے نیلم بلاک، فضل حق روڈ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر صفائی، نکاسی آب و دیگر انتظامی امور کا  جائزہ لیا۔