لاہور (کرائم رپورٹر )برائلرگوشت غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا، 29 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرارہے، 29 روپے کلو اضافے کے بعد پیر کو برائلر گوشت کی قیمت 403 روپے مقرر کی گئی ۔ لاہور میں فارم ریٹ زندہ برائلر 250 ،ہول سیل 264 اورپرچون 278 روپے مقرر رہا جبکہ انڈے 244 روپے درجن اور7200 روپے پیٹی مقرر کئے گئے۔