ڈیفنس : شہری کی 90لاکھ مالیت کی کار چور لے گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں چور کار مالک کے سامنے اس کی گاڑی لے گیا۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں شہری کی 90لاکھ مالیت کی کار چور لے گیا، چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔ایف آئی آر کے مطابق چور ٹیلی فون کے ذریعے کال کرکے گاڑی کا خریدار بن کر شہری کے گھر آیا،گاڑی چیک کرنے کے بہانے لے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔