90لاکھ کے زیورات چوری ، ملازم مرکزی کردار نکلا

لاہور (کرائم رپورٹر) غالب مارکیٹ کے علاقے میں 90 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کا معمہ پولیس نے حل کر لیاگھریلو ملازم ہی واردات کا مرکزی کردار نکلا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مالِ مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ ناصر امین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کے مطابق ملزم نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر تقریباً 25 تولے سونا مالیت 90 لاکھ روپیچوری کیا اور فرار ہو گیا تھاملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تفتیشی تکنیکوں کی مدد سے گرفتار کیا گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔