نارنگ منڈی (خصوصی رپورٹ) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگئے۔ نواحی گا ئوں دھوپ سڑی میں زاہد سلیم کے اہلخانہ لاہور گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور گھر سے تقریباً 9 لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات اور گندم لے اڑے۔لدھیکے غربی میں شبیر حسین کے آرے سے نامعلوم چور تقریباً ایک لاکھ مالیت کا لوہے ، لکڑی کا سامان اور موٹر چوری کرکے فرار ہوگئے۔ نارنگ منڈی پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔