لاہور کے علاقے ہنجر وال کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی

آگ لگنے سے ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے‘صوبائی وزیر توانائی  فیصل ایوب کھوکھر کا جائے وقوعہ کا دورہ 
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقے ہنجروال کے قریب کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور کولنگ کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موجود کیمیکلز کے باعث آگ کی شدت زیادہ ہے۔صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 اور پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر موثر کارروائی کی ہدایت جاری کی جبکہ فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑیاں بھی طلب کرنے کا حکم دیا۔