دو رکنی نقب زن گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے تالے توڑ کر گھروں اور دکانوں کا صفایا کرنے والا دو رکنی نقب زن گینگ کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو گیاسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع ملنے پر ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے آلہ نقب زنی موبائل اور نقد رقم سمیت بجلی کی تاریں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیاگرفتار ملزمان میں سرغنہ عدیل عرف ببلو اور علی حسن شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی