مانانوالہ(آن لائن)شیخوپورہ میںدو تیز رفتار بسوں کے الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔دونوں بسیں شکر گڑھ سے لاہور جارہی تھیں مریدکے کالا خطائی روڈ سدھانوالی کے قریب موٹرسائیکل کو بچاتے حادثہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شیخوپورہ کے علاقے کالا خطائی روڈ پر شکر گڑھ سے لاہور جاتی 2تیز بسوں نے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا اور الٹ گئیں ۔حادثہ کالا خطائی روڈ پر سدھانوالی مریدکے میں بسوں کے آگے موٹرسائیکل آنے کے باعث دونوں بسیں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو ئے ریسکیو ٹیموں نے 6 افراد کو فرسٹ ایڈ مہیا کرتے ہوئے آر ایچ سی نارنگ منڈی منتقل اور دو کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ابرار علی ولد محمد سرور ساکن شکر گڑھ۔عبداللہ ولد نامعلوم۔ظفروال۔عظیم ولد نامعلوم ظفر وال سے ہوئی جبکہ ایک نامعلوم شخص شامل ھے زخمیوں میں اقصی بی بی۔شمشاد بی بی۔کاشف ولد سلام دین۔اقصی عمر۔شہزاد ولد مشتاق۔کبیر ولد شریف شامل ہیں ۔ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل اچانک بسوں کے آگے آنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔