اوکاڑہ:تیز رفتار ٹرک الٹنے سے دو افراد زخمی

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نامعلوم گاڑی کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ چک 11/1-A-L کے قریب پیش آیا جہاں مزدا ٹرک ایک نامعلوم کار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں مزدا سوار 35 سالہ نور حسن اور 23 سالہ بلال زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔