اسرائیلی حملے میں ایران کا ایک اور ایٹمی سائنسدان شہید، اب تک 17 سائنسدان جاں بحق

 اسرائیلی حملے میں ایران کا ایک اور ایٹمی سائنسدان شہید، اب تک 17 سائنسدان جاں بحق

ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگی کشیدگی کے دوران ایران کے ایک اور ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضا صدیقی گزشتہ رات اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں نشانہ بنے۔اسرائیلی دعوے کے مطابق جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک ایران کے 17 ایٹمی سائنسدان اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  دوسری جانب جنگ بندی کا آغاز:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق:"فریقین اب حملے بند کر رہے ہیں، اسرائیل نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں۔"
  فضائی حدود بحال:
اسرائیل کی فضائی حدود اب کمرشل اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔خطے میں سیکیورٹی صورتِ حال کے بہتر ہونے کے بعد کئی فضائی کمپنیوں نے آپریشن بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔