کانگریس سے پوچھے بغیر ایران پر حملہ، امریکہ کی منقسم سیاست مزید تقسیم

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کانگریس سے مشاورت کے بغیر کیا گیا جس کو جانبداری پر مبنی ایک پرخطر کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، خصوصا ریپبلکنز کے اہم رہنمائو ں کو تو آگاہ کر دیا گیا تاہم ڈیموکریٹس کو بہت کم معلومات دی گئیں۔امریکی خبر رساں ادارے  کے مطابق وائٹ ہائو س کے ترجمان مائیک جانسن، سینیٹ کے ریپبلکن رہنما جان تھیون اور جی او پی چیئرمین آف سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو حملے سے قبل مطلع کیا گیا تھا جبکہ ان کے ہم منصبوں کو نہیں۔ڈیموکریٹ رہنما چک شومر کو حملوں سے قبل وائٹ ہاس کی جانب سے جلدی میں سرسری طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔اسی طرح ڈیموکریٹ لیڈر حکیم جیفری کے دفتر کو صدر ٹرمپ کے اعلان سے قبل ایک رسمی کال کی گئی۔